تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسرائیلی وزیراعظم قابض اوردہشت گرد ہے، رجب طیب اردوان

انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو تم اس سرزمین پر بطور قابض موجود ہو۔

یہ بات انہوں نے جنوبی ترکی کے دورے کے موقع پر اپنے بیان میں کہی، ان کا یہ بیان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا، انہوں نے یہ بیان غزہ میں ہونے والے ہلاکت خیز واقعات کے تناظر میں دیا ہے۔

ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیتن یاہو تم ایک قابض ہو اور تم اس سرزمین پر بطور قابض موجود ہو۔ساتھ ہی تم ایک دہشت گرد بھی ہو۔‘‘

ترک صدرکا کہنا تھا کہ ’’تم فلسطینیوں کو دبانے کے لیے جو کچھ کر رہے ہو وہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا اور ہم اسے بھولیں گے نہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بینجمن نیتن یاہو کے اقدامات سے اسرائیلی عوام اس سے مطمئن نہیں، ’’ہم قبضے کے کسی بھی جرم میں شریک نہیں۔‘‘ رجب طیب اردوان نے نیتن یاہو کو کمزور اور عجیب بھی کہا۔

اس سے دو روز قبل غزہ پٹی ميں فلسطينوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی اسرائيلی فوج کی کارروائی کو طیب اردوان نے ’غير انسانی‘ فعل قرار ديا تھا۔

ترک صدر رجب طيب اردوان کی تنقيد کا اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو نے بھی سخت جواب ديا تھا، نيتن ياہو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’دنيا کی سب سے با اخلاق فوج ايک ايسے شخص سے ليکچر نہيں لے گی، جو سالہا سال سے شہريوں پر بمباری کرتا آيا ہے‘۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر ہونے والے ہلاکت خیز واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے وہی کیا ہے، جو ضروری تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -