پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

برڈ فلو کی نئی وبا پھیلنے کے بعد جاپان کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: برڈ فلو سے نبرد آزما جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے اب تک ریکارڈ ایک کروڑ مرغیوں اور دیگر پرندوں کی تباہی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف ٹاسک فورس کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، جہاں جاپانی وزارت زراعت کے وزیر نومُورا تیتسُورو نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک تقریباً 99 لاکھ 80 ہزار پرندے تلف کیے جا چکے ہیں یا انہیں تلف کیا جانا طے ہے۔

وزیر نے بتایا کہ ماہرین خبردار کرچکے ہیں کہ ماحول میں برڈ فلو وائرسوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اس کے سدباب کے لئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: تائیوان میں برڈ فلو وائرس کا پھیلاؤ، ہزاروں مرغیاں تلف

ادھر جاپان کی وزارتِ زراعت نے پولٹری فارمز پر زور دیا ہے کہ وہ برڈ فلو کے خلاف اقدامات تیز کریں، کیونکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک ایک کروڑ مرغیوں اور دیگر پرندوں کو تلف کیا جاچکا ہے جو کہ بہت بڑی تباہی ہے۔

حکام نے پولٹری فارم کے مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فارمز کو حفظانِ صحت کے مطابق مناسب طریقے سے جراثیم وغیرہ سے پاک کیا جائے،مالکان کو یہ تاکید بھی کی گئی کہ اگر جنگلی پرندوں کو جو یہ وائرس پھیلا سکتے ہیں، انہیں پولٹری سے دور رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

اس سے قبل جاپان نے نومبر دو ہزار بیس سے مارچ دو ہزار اکیس کے درمیان بھی برڈ فلو وبا کا سامنا کیا تھا، جس کی وجہ سے “تقریباً 9.9 ملین مرغیوں کو تلف کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2021 اور ستمبر 2022 کے درمیان 37 یورپی ممالک کے فارمز پر دو ہزار 500 وبائی امراض کا پتا چلا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً پانچ کروڑ مرغیوں کو ذبح کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں