ریاض: سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں 1200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوتے تھے تاہم اب یہ تعداد گھٹ کر 1000 کے قریب آگئی ہے۔ گزشتہ روز بھی 1017 مثبت کیسز سامنے آئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں لگاتار 1 ہزار چند کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 1 ہزار 17 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ اسی دورانیے میں 19 مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔
سعودی محکمہ صحت کے اعدادشمار کے مطابق مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 797 ہوگئی ہے اور اب تک 7 ہزار 572 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیوں کا اعلان
گزشتہ روز 1133 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد کورونا کے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 093 ہوگئی ہے۔
مملکت میں کورونا کیسز سب سے زائد مکہ ریجن میں رپورٹ ہوئے جس کے بعد ریاض میں بھی وبا نے اپنے وار کیے۔ اسی طرح دیگر شہروں اور ریجنوں سے بھی کیسز سامنے آئے۔ سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 132 ہے جن میں ایک ہزار 575 کی حالت تشویش ناک ہے۔