تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انفیکشن ریٹ میں کمی اولین ترجیح ہے۔ بورس جانسن

لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ویڈیو لنک پیغام میں کہا کہ جولائی کے آخر تک ملک کے حالات معمول پر لانا چاہتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے خاتمے سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ممبران پارلیمنٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ جولائی کے اختتام تک ملکی حالات کو معمول پر لانا ہے اور دو جون کو تمام ممبران کو پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

برطانوی وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے خاتمے سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گے اور حالات معمول پر لانے سے قبل پانچ نکاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔

بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ انفیکشن ریٹ میں کمی اولین ترجیح ہے کیوں کہ برطانیہ میں چونتیس ہزار سے زائد افراد کرونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ نئے اور جان لیوا کرونا وائرس کی وبا نے برطانیہ میں دو لاکھ 43 ہزار 300 سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ ان میں سے 34 ہزار 636 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی یاہٹائے جانے پرکوئی تاریخ نہیں دے سکتا، بورس جانسن

اس سے قبل بورس جانسن نے کہا تھا کہ  لاک ڈاؤن میں نرمی یاہٹائے جانے پرکوئی تاریخ نہیں دے سکتا، ہم وائرس کو شکست دینے کے قریب ہیں۔

Comments

- Advertisement -