ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ریکوڈیک منصوبہ پاکستان میں بہت کامیابی لے کر آئے گا ، کینیڈین ہائی کمشنر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی لون کاکہنا ہے ریکوڈیک منصوبہ پاکستان میں بہت کامیابی لےکرآئےگا، مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے اس سرمایہ کاری کے فورم میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور فوج کے تعاون سے معدنیات میں ترقی کےمنصوبوں سے متعلق ماہرین نے اظہار خیال کیا۔

کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکین لون نے کہا کہ خوشی ہورہی ہے بیرک نے پاکستان اور بلوچستان حکومت کی شراکت داری سے اتنی شاندار سرمایہ کاری کی ہے ، میں اندازہ لگا سکتی ہوں کہ یہ منصوبہ (ریکوڈیک )پاکستان میں بہت کامیابی لے کر آئے گا۔

- Advertisement -

کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے اس سرمایہ کاری کے فورم میں حصہ لیا، کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اورتجارت کو فروغ دینے کے لیے اس سے بہترکوئی طریقہ نہیں ہوسکتا۔

سینئرایڈوائزرآراین اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مائننگ اورمیٹل انڈسٹری کاایک عالمی کھلاڑی بن کر اجاگر ہونے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان گلوبل انرجی کی منتقلی میں ضروری کاپراوراہم میٹلزکانمایاں سپلائربھی بن سکتا ہے۔

جوائنٹ سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن شہبازطاہر کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز،صوبائی حکومتیں،تاجر،سرمایہ کار،ایک ویژن کےساتھ آگےبڑھے ہیں۔

چیف جیولوجسٹ ایف ڈبلیواو فیصل خان نے کہا کہ ہمارےمنصوبے پورے پاکستان میں شروع کئےجاچکےہیں، وزیرستان میں کاپر کے بڑے پیمانے پرمنصوبے چل رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں