پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

ریکوڈک کیس ، عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کے خلاف فیصلہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ورلڈ بینک کی ثالثی عدالت برائے سرمایہ کاری تنازعات نے ریکوڈک کیس میں ٹیتھیان کاپر کمپنی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

ورلڈ بینک کی ثالثی عدالت نے ریکوڈک کیس میں میں پاکستان کے خلاف فیصلہ دے دیا، عالمی عدالت نے فیصلہ دیا کہ پاکستان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ عالمی عدالت آج سے جرمانے کے بارے میں سماعت شروع کرے گی جس میں دونوں فریقین کو بلایا گیا ہے۔

ٹیتھیان کاپر کمپنی نے ریکوڈک میں مائننگ کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر عالمی ثالثی ٹربیونل سے رابطہ کیا تھا، کمپنی علاقے میں سونا اور تانبے کی تلاش کا کام سرانجام دے چکی ہے تاہم اس کے بعد مائننگ کے حوالے سے کمپنی کی درخواست حکومت پاکستان نے مسترد کر دی تھی جس کے بعد کمپنی نے عالمی ثالثی ٹربیونل سے رجوع کیا تھا ۔

- Advertisement -

ریکو ڈک میں سونے اور تانبے کی تلاش کیلئے ٹیتھیان کاپر کمپنی کو ٹھیکہ

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ضلع چاغی کے علاقے ریکو ڈک میں سونے اور تانبے کی تلاش کیلئے ٹھیکہ ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی ) کو دیا تھا، جس کی مالیت 245ملین ڈالر تھی۔

خیال رہے کہ ریکوڈک دنیا میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر میں سے ایک ہے۔

ماہرین کے مطابق ریکو ڈک میں ایک کھرب ڈالر (ہزار ارب)مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، ماضی میں اس طرح کے اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ منصوبے کو چین کے حوالے کیا جارہا ہے تاہم سرکاری ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی۔

۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں