اشتہار

پاک آرمی سیلابی علاقوں میں مصروف عمل، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کی ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں پانی کی نکاسی اور متاثرہ آبادی کو بنیادی غذائی ضروریات اور طبی دیکھ بھال فراہم کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔

- Advertisement -

پاک فوج کی جانب سے طبی سہولیات سمیت ریلیف کیمپ قائم اور مقامی رہائشیوں میں ضروری خوراک اور راشن تقسیم کیا گیا۔

کوئٹہ،تربت اورلسبیلہ میں کئی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، پاک فوج کی رسپانس ٹیمیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادرمیں جنرل آفیسرکمانڈنگ نےحب اوراوتھل کادورہ کیا، حب اوراوتھل میں ہیلی کاپٹرکےذریعے پندرہ سو کلوراشن تقسیم کیاگیا، خزینہ میں میڈیکل کیمپ میں دوسو سےزائدمریضوں کاعلاج کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند کے مقامی نالوں میں سیلاب کی اطلاع ہے، جنوبی پنجاب میں پہاڑی نالےمعمول کےمطابق بہہ رہےہیں۔

اسکے علاوہ متھاواں،کاہا اور سانگھڑ پہاڑی نالوں میں پانی کابہاؤ زیادہ ہے،دریائےسندھ کےسواتمام دریامعمول کےمطابق بہہ رہےہیں۔

دریائےسندھ میں اٹک،تربیلا،چشمہ،گڈوکےمقامات پرنچلےدرجےکاسیلاب ہے ، دریائے کابل میں ورسک پرنچلے،نوشہرہ میں درمیانےدرجےکاسیلاب ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں تاحال سینکڑوں گھر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، انتظامیہ غائب

دوسری جانب بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی کی داستان رقم کر دی ہے، 127 افراد جاں بحق جبکہ صوبے میں سات ڈیم ٹوٹ چکے ہیں۔

ادھر ملک کے متعدد بیراج سیلاب کی زد میں ہیں، سکھر بیراج سے مزید لاشیں برآمد ہو گئی ہیں، جس کے بعد رواں ماہ برآمد لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں