اشتہار

مذہبی انتہاء پسندی کی وجہ سے درگاہیں تک محفوظ نہیں، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

بھٹ شاہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذہبی انتہاء پسندی کی وجہ سے درگاہیں تک محفوظ نہیں، صوفی ازم کےپیغام کوپھیلانےکی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ صوفی ازم کا فلسفہ مقامی نہیں بلکہ عالمگیرحیثیت رکھتاہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ نے اپنے کلام میں پسے ہوئے طبقات اورخواتین کو موضوع بنایا، آج ملک میں مذہبی انتہاپسندی کی وجہ سےدرگاہیں تک محفوظ نہیں، درگاہوں سےہم نےلاشیں اٹھائیں۔

- Advertisement -

بلاول کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نےمذہب کی اصل روح کوزخمی کیا، ان لوگوں نےمذہب کو اپنے مقاصد کے لیےاستعمال کیا، ہمیں اس صورت حال میں صوفی ازم کےپیغام کوپھیلانےکی ضرورت ہے، آئیں ہم بھی بھٹ شاہ کی سرزمین سے امن کاپیغام دیں۔


مزید پڑھیں: حکومت نے ہرپاکستانی کے گھرپر پٹرول بم گرادیا،بلاول بھٹو


بلاول بھٹو نے کہا کہ ہرسال شاہ لطیف بھٹائی کے مزار پرحاضری اور سلام پیش کرتےہیں، میرےنانا ذوالفقاربھٹو اور ماں بینظیر بھٹو بھی باقاعدگی سے درگاہ بھٹائی پرحاضری دیتی تھیں، اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے میں بھی آج یہاں آیا ہوں۔


مزید پڑھیں: شہید بینظیرکا خواب پولیو فری پاکستان مکمل کریں گے، بلاول


ان کا کہنا تھا کہ سسی کی جدوجہد کو پڑھتاہوں تو مجھے اپنی ماں کی جدوجہد یاد آتی ہے، ماروی کی داستان مجھے اپنی ماں کی یاد دلاتی ہے، میری والدہ اپنے لوگوں سے ملنے جلاوطنی ترک کرکے وطن واپس آئیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج سندھ کا سب سے بڑا ایوارڈ شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں