تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان نے سعودی عرب سے لازمی حج اخراجات کی تفصیل مانگ لی

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب سے لازمی حج اخراجات کی تفصیل مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن المالکی سے ون آن ون ملاقات کی ہے، سعودی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے سعودی سفیر سے لازمی حج اخراجات کی تفصیل جلد از جلد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر نے عازمین حج کیلئے عمر کی حد کو بھی 75 سال تک بڑھانے کی درخواست کی جبکہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں لاہور اور کراچی کو بھی شامل کرنے کی بھی گزارش کی ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ حکام تک اس پیغام کو پہنچایا جائے گا، عازمین حج کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی سول ایوی ایشن نے ترمیم شدہ حج پالیسی کا اعلان کردیا

خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان سے 81 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے، چالیس فیصد کوٹہ سرکاری جبکہ 60 فیصد پرائیوٹ حج آپریٹر کو دیا گیا ہے۔ رواں سال سرکاری حج کی اخراجات 9 لاکھ سے زائد ہونے کا امکان ہے جبکہ پرائیوٹ حج کی فیس 12 لاکھ سے شروع ہوگی۔

Comments

- Advertisement -