12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سعودی سول ایوی ایشن نے ترمیم شدہ حج پالیسی کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے ترمیم شدہ حج پالیسی کا اعلان کردیا۔

سعودی سول ایوی ایشن گاکا کا حج پالیسی سے متعلق کہنا ہے کہ فضائی عملے، تکنیکی وجوہات پر حج فلائٹ کی تاخیر پر ایئرلائن پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گاکا کے مطابق موسم یا حادثے کے باعث پرواز میں تاخیر جرمانے سے مستثنیٰ ہوگی۔

- Advertisement -

سعودی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حجاج کی واپسی پر ان کا سامان مقررہ فلائٹ پر لوڈ کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے، ایئرلائن کا نام، حجاج کا شناختی کارڈ چسپاں نہ ہونے پر سامان لوڈ کرنے پر پابندی ہوگی۔

گاکا کے مطابق 45 سال سے کم عمر خاتون مسافر کے ہمراہ رشتہ دار کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے اور متعلقہ رشتہ دار کا نام خاتون کے ویزے پر تحریر ہونا لازمی ہوگا۔

سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ویزا، طبی سرٹیفکیٹ کی تصدیق امیگرین کاؤنٹر پر آمد سے پہلے کرانا لازمی ہوگی اور حج سیزن کے اختتام پر سعودی عرب میں رہ جانے والا سامان متعلقہ ملک بھیجنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں