تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ترسیلات زر میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ، وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں کے مشکور

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق کہا ہے کہ جنوری میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.27 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں، مسلسل 8 ماہ سے ترسیلات زر میں دو ارب ڈالر سے زیادہ آرہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جنوری 2020 میں کے مقابلے میں ترسیلات زر 19 فیصد زیادہ ہیں، موجودہ مالی سال میں ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 24 فیصد اضافہ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری میں اووسیز پاکستانیوں نے 2027 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں اور مسلسل آٹھ ماہ سے ترسیلات زر میں دو ارب ڈالر سے زیادہ آرہی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، میں سمندر پار پاکستانیوں کا انتہائی شکر گزار ہوں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صنعتی شعبے میں بھی ترقی ہورہی ہے، دسمبر 2019 کے مقابلے میں پیداوار میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر جولائی سے دسمبر 2020 تک 8 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -