تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب میں‌ آجروں پر عائد اہم پابندی کا خاتمہ

سعودی عرب میں دوپہر کے وقت ملازمین سےدھوپ میں کھلے مقامات پر کام لینے پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی گزٹ رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت میں دوپہر کے وقت دھوپ میں کام کرنے کے ممنوعہ اوقات کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں موسم گرما میں دوپہر کو شدید گرمی پڑتی ہے جس کی وجہ سے کھلے مقامات پر دھوپ میں کام کرنے والے ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی صحت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وزارت افرادی قوت ہر سال تین ماہ کیلیے دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک ملازمین سے کھلے مقامات پر کام لینے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال اس پابندی کا آغاز 15 جون سے ہوتا ہے جو 15 ستمبرتک جاری رہتی ہے۔

اس دوران وزارت افرادی قوت کی تفتیشی ٹیمیں پابندی پر موثر عملدرآمد کے لیے ممنوعہ اوقات کے دوران مختلف علاقوں کے خصوصی دورے بھی کرتی ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے ٹھیکیداروں اور کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -