تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

انڈے کے چھلکے پر نقش نگاری، مسلمان فنکار کا عالمی ریکارڈ

انقرہ : ترکی کے معروف آرٹسٹ نے 1 انڈے کے چھلکے پر 12 ہزار سوراخ بناکر ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔

دنیا بھر میں لوگ شہرت اور عالمی ریکارڈ بنانے کےلیے منفرد اور انوکھے کام انجام دیتے ہیں تاہم ترکی کے ایک آرٹسٹ نے انڈوں کے چھلکوں پر ہزاروں سوراخ بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

خیال رہے کہ انڈے کے چھلکے انتہائی نازک ہوتے ہیں جو بہت آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں لیکن ترکی کے ایک شہری نے ان نازک چھلکوں میں 12 ہزار سوراخ کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 62 سالہ ترکش آرٹسٹ ہیمت ہیران 1988 میں ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ معذور ہوگئے۔

ہیمت ہیران نے معذور کے دو سال بعد سنہ 1990 میں انڈوں کے چھلکوں پر نقش نگاری کرنا شروع کردیا۔

ترکش میڈیا کا کہنا تھا کہ معذوری کے بعد ان کا سارا وقت انڈوں کے چھلکوں میں سوراخ کرنے میں صرف ہوتا تھا۔

ترکش آرٹسٹ نے بتایا کہ سب سے پہلے میں ساڑھے 7 ہزار سوراخ کرکے ایک پاکستانی فنکار کا ریکارڈ توڑا تھا جس کے بعد میں اپنے ہی بنائے ہوئے دو ریکارڈ توڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا پہلا ریکارڈ 8 ہزار 708 سوراخ کرکے توڑا جبکہ دوسرا ریکارڈ انڈے کے چھلکے میں 11 ہزار 827 ہول کرکے توڑا تھا اور اب میں نے اپنا تیسرا ریکارڈ توڑا ہے۔

ہیمت ہیران ورلڈ ایگ کارونگ آرٹ انسائیکلوپیڈیا کے پہلے ترک باشندے ہیں جب کہ یہ ‘ورلڈ ایگ کارونگ آرٹ فاؤنڈیشن’ کے بھی ممبر ہیں۔

Comments

- Advertisement -