اشتہار

خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران کتنے دہشت گردی کے واقعات ہوئے؟ رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران دہشت گردی کے 665 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں شمالی وزیرستان، پشاور ،بنوں، ڈی آئی خان و دیگر اضلاع میں چودہ خودکش دھماکے شامل ہیں۔.

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی گئی ، سی ٹی ڈی کی جون 2022سے جون2023رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کے پی میں دہشتگردی کے 665سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان 140، ڈی آئی خان 81 ، پشاور میں دہشتگردی کے 56 واقعات ہوئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان،پشاور ،بنوں، ڈی آئی خان و دیگر اضلاع میں 14 خودکش دھماکے ہوئے جبکہ بنوں،ڈی آئی خان ،لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں 15 راکٹ حملے بھی کئے گئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 107 دستی بم حملے ہوئے جبکہ شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے 382 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 432 دہشتگردوں کو گرفتار کیا، اس دوران 139 شدت پسندوں کو مقابلوں میں مارا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں