اشتہار

سندھ میں سیلاب کے نقصانات کی حکومتی رپورٹ تیار، امداد میں خُرد بُرد کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے گزشتہ سال سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نقصانات کی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں امدادی سامان میں خُرد بُرد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے گزشتہ سال سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نقصانات کی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں امدادی سامان میں خُرد بُرد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں سیلاب سے 23 اضلاع متاثر ہوئے۔ 801 افراد جاں بحق ہوئے۔ سیلاب اور بارشوں نے 14 لاکھ گھروں کو تباہ کیا۔ ایک کروڑ 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

- Advertisement -

سیلاب سے 7 ملین ایکڑ فصل تباہ ہوئی جب کہ 4 لاکھ 36 ہزار مویشی بھی مرے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی امداد میں بڑے پیمانے پر خُرد بُرد کا بھی انکشاف کیا گیا ہے جب کہ اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ پی ڈی ایم اے ناقص منصوبہ بندی نے ملکی خزانے کو اربوں روپ کا نقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے صرف 2 اضلاع میں 101 افراد 33 ہزار خیمے اور راشن لے اڑے۔ سانگھڑ میں 83 افراد نے جعلی انگوٹھے لگا کر 23 ہزار راشن اور ٹینٹ غائب کیے جب کہ دادو میں صرف 8 افراد نے جعلی انگوٹھے لگا کر 10 ہزار راشن اور خیمے غائب کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں