تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رپورٹر کو آٹو شو کے دوران کاروں پر چڑھنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آٹو شو کے دوران رپورٹر کو گاڑیوں پر چڑھنا مہنگا پڑ گیا۔

ایم ایس این کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آٹو شو کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران رپورٹر کاروں کی خصوصیات بتاتے ہوئے ان پر چڑھ گیا جس کے سبب اس کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رپورٹر چمچاتی گاڑیوں کی خصوصیات بتاتے ہوئے ایک گاڑی پر لیٹ کر رپورٹنگ کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ براہ راست نشریات ’گڈ ڈے سیکرامینٹو‘ شو کے سلسلے میں بین الاقوامی آٹو شو کے دوران پیش آیا۔

مزید پڑھیں: خاتون نیوز کاسٹر لائیو خبریں پڑھتے ہوئے اچانک غائب

رپورٹر اینجل کارڈیناس کو اس وقت نوکری سے فارغ کیا گیا جب اس نے 1957 کی گاڑی پنک تھنڈر برڈ کا دروازہ کھولتے ہوئے رپورٹنگ کرنا شروع کی تھی۔

کارڈیناس کا کہنا تھا کہ مجھے مالک کے بغیر یہ کینڈی اسٹور میں ایک بچہ کی طرح لگتا ہے کیونکہ آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

چینل انتظامیہ کو کارڈیناس کے اس طرح کی حرکت پر منفی تبصرے موصول ہوئے جس کے بعد اسے نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

آخری اطلاعات تک چینل انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی ویڈیو کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا ہے اور اس کا بائیو اب شو کی ویب سائٹ پر ظاہر نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -