تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‏’لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر استعفے دئیےجائیں‘‏

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کےساتھ استعفوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ ‏مارچ کےاسلام آباد پہنچنے پر استعفے دئیےجائیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے 2022 ‏میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں مشترکہ اپوزیشن کی پارلیمانی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اور اجلاس میں ‏غیرحاضر ممبران کو شوکاز نوٹس دینےکا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات قوانین پر سپریم کورٹ جانےکا فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے فاروق ‏نائیک، اعظم نذیرتارڑ اور کامران مرتضیٰ حکمت عملی طےکریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرانگ ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحی قوانین سے متعلق اپوزیشن نے سپریم کورٹ بار ‏کے صدر احسن بھون سے بھی معاونت لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -