اشتہار

دمے کے مرض پر نظر رکھنے والی ٹی شرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کیوبیک: کینیڈا کی یونیورسٹی آف لاول کے مسلمان پروفیسر مصدق ملک نے ایسی ٹی شرٹ ایجاد کی ہے جو نہ صرف سانس لینے پر نظر رکھتی ہے بلکہ اسے دھویا بھی جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانس (دمے) کے بڑھتے ہوئے موذی مرض کو مدنظر رکھتے ہوئے کینیڈا کی یونیورسٹی کے پروفیسر نے ماہرین کے ہمراہ ایک ٹی شرٹ تیار کی جسے ’’ذہین ٹی شرٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس منفرد ٹی شرٹ کی خوبی یہ ہے کہ یہ نہ صرف پہننے والے کے سانس لینے کی رفتار پر نظر رکھتی ہے بلکہ اسے عام کپڑوں کی طرح دھویا بھی جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ اس ایجاد کا مقصد سانس کی بیماریوں پر نظر رکھنا اور دمے کے مرض کی تشخیص کرنا ہے۔

- Advertisement -

برطانیہ کے تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس ٹی شرٹ کے اگلے حصے پر ایک چھوٹا سا لچک دار انٹینا لگایا گیا ہے جو ایک کھوکھلے فائبر آپٹیکل پر مشتمل ہے۔

ٹی شرٹ کے اندرونی حصے پر چاندی کی پرت چڑھائی گئی ہے جبکہ بیرونی ماحول سے حفاظت کے لیے اس کے بیرونی حصے پر ایک مضبوط پولیمر  بھی نصب کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی شرٹ  سے منسلک ہونے والا سینسر سانس لینے کی رفتار کو نہ صرف نوٹ کرتا ہے بلکہ اس کو مکمل طور پر محفوظ بھی کرتا ہے تاکہ کوئی بھی صارف اپنی تفصیل کو کمپیوٹر یا اسمارٹ سے منسلک کر کے نکال سکے۔

تجربے کے دوران اس ٹی شرٹ کو متعدد بار واشنگ پاؤڈر کے پانی سے دھویا اور اسے پانی میں رکھا گیا تاہم اس کے سینسر پر کوئی اثر نہیں پڑھا اور وہ معمول کے مطابق اپنا کام کرتا رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب انہیں ایسے ادارے کی تلاش ہے جو ٹی شرٹ کو تجارتی پیمانے پر تیار کر کے فروخت کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں