تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی بلدیاتی الیکشن کے نتائج جاری، پی ٹی آئی کی سیٹوں میں اضافہ

الیکشن کمیشن نےکراچی کی229 یوسیز کےحتمی نتائج جاری کردیئے۔ 229 یونین کمیٹیوں میں91 یوسیز جیت کر پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر ہے۔

نتائج کے مطابق جماعت اسلامی 85 یوسیز جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ پی ٹی آئی 42 یوسیز کیساتھ تیسرے، ن لیگ 7 نشستوں کیساتھ چوتھےنمبر پر ہے۔ 2 نشستیں جےیوآئی، ایک پر آزاد، ایک پر ٹی ایل پی کامیاب ہوئی۔

چھ یوسیز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا جس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان ہو گا۔ الیکشن کمیشن ضلع شرقی کی 1 اور ضلع غربی کی 5 یوسیز کے نتائج کافیصلہ کرے گا۔ 11 یوسیز میں امیدوار کے انتقال کےباعث الیکشن نہیں ہو سکے۔

ضلع وسطی کی 3یوسیز، ضلع غربی کی 3 یوسیز، ضلع کورنگی کی 3 یوسیز پر الیکشن ہو گا۔ ضلع جنوبی کی ایک اور ضلع کیماڑی کی ایک یو سی پر الیکشن ہوگا۔

الیکشن کمیشن کےنتائج میں پی ٹی آئی کی 2 یوسی چیئرمین کی نشستوں میں اضافہ ہوا۔ جماعت اسلامی کی ایک اور پیپلزپارٹی کی 2 یوسیز کم ہوگئی۔

حیدرآباد

الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کی 155 یوسیز کےحتمی نتائج جاری کردیے۔ حیدرآباد میں پیپلزپارٹی 95 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پی ٹی آئی 40 نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

حیدرآباد میں15 آزاد، 2 ٹی ایل پی امیدوار یوسیز پر کامیاب ہوئے جب کہ خلاف ورزی پر 2 یوسیز کےنتائج روک لئے گئے۔ حیدرآباد میں مجموعی طور پر 5 یوسیز پر امیدوار کے انتقال کے باعث الیکشن نہیں ہو سکے۔

Comments

- Advertisement -