تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بڑی سپر مارکیٹس نے معروف بے بی پاؤڈر اسٹورز سے کیوں ہٹایا؟

بچوں کے باؤڈر سمیت دیگر اشیاء بنانے والی معروف امریکی کمپنی نےہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاؤڈڑ کی بوتلوں کے ایسبیٹس سے متاثر ہونے کے باعث والمارٹ اور ٹارگٹ سمیت چار بڑی سپر مارکیٹس سے اپنی بے بی پاؤڈر کی 22 اونس والی بوتلیں واپس لینے کا کہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ برانڈ جس کی متعدد مصنوعات پر پہلے ہی کئی مقدمے چل رہے ہیں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ریاست ہائے متحدہ امریکاکے سپراسٹورز سے33ہزار بے بی پاؤڈر کی بوتلیں واپس لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بے بی پاؤڈر کی آن لائن خریدی گئی بوتلوں میں ایسبیٹس کی مقدار ملی تھی۔

جمعرات کے روز سپرمارکیٹ ٹارگٹ نے اپنے تمام اسٹورز سے بے بی پاؤڈرز کی بوتلیں ہٹا دیں تھی جبکہ ٹارگٹ ڈاٹ کام نے بھی تمام بوتلیں واپس منگوالی ہیں۔

سی ایس ہیلتھ نے جمعرات کے روز کا تھا کہ وہ احتیاط کی بناء پر اور صارفین کی الجھنوں کو روکنے کےلیے اپنے تمام آن لائن اسٹورز سے بے بی پاؤڈر کی بوتلیں ہٹا رہے ہیں۔

دوسری جانب فارمیسی چین کا کہنا تھاکہ بے بی پاؤڈر کی بوتلوں کے دیگر تمام سائز اسٹورز پر موجود رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سپر مارکیٹ والمارٹ نے بھی اپنے تمام اسٹورزسے بے بی پاؤڈرز کی تمام بوتلیں ہٹا دی ہیں اور مذکورہ برانڈ پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکویٹی فرم پیٹریاارک آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک شیفر نے کہا کہ دیگر سپر مارکٹس کی انتظامیہ سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ برانڈ کی تمام مصنوعات کو اپنے اسٹورز سے ہٹا دیں گے۔

مذکورہ برانڈ نے ای میل کے ذریعے کہا کہ اس کے پاؤڈر اور دیگر مصنوعات محفوظ ہیں اور کئی دہائیوں کے مطالعے سے انہیں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ وہ اسبیسٹس سے پاک ہیں اور وہ کینسر کا سبب نہیں بنتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -