تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

واٹس ایپ میسج پر کلک کرنا خاتون کو مہنگا پڑگیا، لاکھوں روپے سے محروم ہوگئی

بھارت میں ایک ریٹائرڈ خاتون ٹیچر کو نامعلوم نمبر سے موصول ہونے والے واٹس ایپ میسج پر کلک کرنا مہنگا پڑگیا، ہیکرز نے خاتون کے اکاؤنٹ سے 21 لاکھ بھارتی روپے نکال لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون ریٹائر ٹیچر ورا لکشمی کے ساتھ پیش آیا ہے، جہاں ضلع انامایہ کی رہائشی خاتون ورا لکشمی ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہونے کے بعد سائبر فراڈ کا شکار ہوگئیں۔

خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے سائبر فراڈ کی شکایت پولیس کو درج کروادی ہے، جس میں خاتون نے موقف اپنایا کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ پر ایک میسج موصول ہوا جس کے ساتھ ایک لنک منسلک تھا۔

ورا لکشمی نے بتایا کہ اس لنک پر کلک کرنے کے بعد مجھے بینک کی جانب سے اکاؤنٹ میں موجود رقم سے کٹوتی کے میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے، میسجز آنے پر بینک حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا

خاتون کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نے 20، 40 اور 80 ہزار بھارتی روپے کی کئی ٹرانزیکشنز کرتے ہوئے مجموعی طور پر بینک اکاؤنٹ سے 21 لاکھ روپے نکال لیے۔

Comments

- Advertisement -