تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جرمن پولیس کی کارروائی، نیو نازی گروپ کے 7 دہشت گرد گرفتار

برلن : جرمن پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نیو نازی گروپ کے 7 دہشت گردوں کو حراست گرفتار کرلیا ہے، مذکورہ افراد نے 3 اکتوبر کو حملوں کی منصوبہ کی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی پولیس نے شدت پسند تنظیم بنانے کے شبے میں 7 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن کا سن 20 سے 23 برس کے درمیان جبکہ تعلق نیو نازی گروپ سے بتایا جارہا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے مذکورہ افراد کو خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر جرمنی کے صوبے سیکسنی اور باویریا کے مختلف شہروں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم بنانے کے جرم میں گرفتار ساتوں افراد کی گرفتار ایک مشتبہ شخص کی نشاندہی پر کی گئی ہے جسے 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کے دہشت گردوں کی حراست کے لیے کمانڈوز کے خصوصی دستوں نے بھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مار آپریشن میں شرکت کی تھی۔

جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد’ریوولوشن کیمنٹز ‘ نامی شدت پسند تنظیم عمل میں لانے کے لیے سرگرم تھے جس کا مقصد غیر ملکی افراد، سیاست دان اور حکومتی ملازمین کو ہدف بنانا تھا۔

واضح رہے کہ کیمنٹز جرمنی کے مشرق میں واقع ایک شہر ہے، جہاں رواں برس اگست میں ایک جرمن شہری کو قتل کیا گیا تھا جس کے بعد شہر شدید ہنگامے پوٹ پڑے تھے اس دوران غیر ملکیوں حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

جرمن حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی، حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کا تعلق نیو نازی گروپ سے ہے جو کیمنٹز اور گرد نواح میں سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔

جرمن حکام نے بیان میں مزید بتایا کہ مذکورہ افراد کی جانب سے 3 اکتوبر مشرقی اور مغربی جرمنی کے اضمام کے روز دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ کی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ 3 اکتوبر 1990 کو مغربی اور مشرقی جرمنی کا اضمام ہوا تھا، اس لیے 3 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے جرمنی میں عام تعطیل کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -