اشتہار

طبی دنیا میں انقلاب، کینسر کی دوا بنا لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کینسر ایک جان لیوا مرض ہے تاہم خوشی کی خبر یہ ہے ک اب اس موذی مرض کو ختم کرنے والی دوا بنا لی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سائنسدانوں سے کینسر کے ٹھوس ٹیومر کو ختم کرنے والی گولی بنا لی ہے جو کینسر سے متاثرہ مریض کے دیگر خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کی رسولیوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گولی 70 مختلف اقسام کے کینسر کے خلاف موثر پائی گئی ہے جو کینسر کی افزائش میں مدد دینے والے ناقابل علاج پروٹین پی سی این اے کو نشانہ بناتی اور اسے ختم کرتی ہے۔

- Advertisement -

بتایا جاتا ہے کہ کینسرکی اس گولی کو تھراپی کے طور پر یا علاج کے ساتھ استعمال کیا جا سکےگا۔ اس دوا کا فیز ایک کلینکل ٹرائل میں اب انسانوں پر تجربہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کینسر ایک جینیاتی طبی صورتحال ہے کیونکہ یہ خلیات کے جین میں تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو خلیے کے کام کو بالخصوص اس کی افزائش اور تقسیم کو کنٹرول کرتا ہے۔

کوئی بھی شخص اپنے والدین سے وراثت میں یہ جینیاتی تبدیلیاں پاتا ہے جب کہ جینیاتی غلطیوں سے بھی یہ تبدیلیاں جنم لے سکتی ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب خلیات تقسیم ہوتے یا ماحول میں موجود زہریلے اجزا سے خلیاتی ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں