جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

سابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک بھارت کے کافی شاپ میں، تصاویر سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی نژاد برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سونک اپنی اہلیہ اکشتا مورتی کے ساتھ بنگلورو کے ایک کافی شاپ پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رشی سونک اور ان کی اہلیہ جنوبی بنگلورو کے ایک کافی شاپ میں ٹیبل پر بیٹھے ہوئے کافی پیتے دیکھے گئے، جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

اس موقع پر سابق برطانوی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ اکشتا نے وہاں موجود لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں اور کچھ وقت تفریحی انداز میں گزارا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی بھارت کے دورے پر حال ہی میں بنگلورو پہنچے ہیں اور وہ جیانگر علاقے میں اپنے سسرالی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

ان کے سسرالی گھر میں ان کے سسر نارائن مورتی (انفوسس کے بانی) اور ساس سدھا مورتی (راجیہ سبھا کی رکن) بھی رہائش پذیر ہیں۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی

واضح رہے کہ رشی سوناک 2022 سے 2024 تک برطانیہ کے وزیر اعظم رہے ہیں، اور حالیہ انتخابات میں ان کی جماعت کنزرویٹو پارٹی کو لیبر پارٹی نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں