تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

بڑھتے کرونا کیسز، سعودی وزارت صحت نے شہریوں‌ کو اہم مشورے دے دئیے

ریاض : سعودی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہریوں و ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کو پانچ مشوروں پر عمل کرنے کی تاکید کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شہریوں و غیر ملکیوں کو پانچ اہم اور مفید مشورے دئیے،جس کا نام انہوں نے (پانچ نہیں) رکھا ہے۔

اپنی صحت سے متعلق کوئی لاپرواہی نہ برتیں اور کسی کی مروت نہ کریں، دوسرا یہ کہ مصافحہ کرنے سے گریز کریں اور نہ ہی گلے ملیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ شہری و مقیم غیر ملکی حفاظتی ماسک نہ اتاریں اور مسلسل ہاتھ دھوتے رہیں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تقریب و سماجی محافل میں شرکت سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں 303 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 2162 ہوگئی تھی۔

سعودی عرب میں اب تک کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 69 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -