اشتہار

ہیٹ ویو کا خطرہ، انٹر امتحانات ری شیڈول کرنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر آئندہ سال سے انٹر امتحانات ری شیڈول کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے اور چیئرمین کراچی بورڈ نے صوبائی وزیر تعلیم کو خط لکھ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مئی اور جون میں منعقد ہوتے ہیں تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ان مہینوں کے دوران ہیٹ ویو کے خطرات بڑھ گئے ہیں جس کے باعث آئندہ سال سے تمام تعلیمی بورڈ کے امتحانات ری شیڈول کرنے اور اپریل اور مئی میں لیے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین نے صوبائی وزیر تعلیم سردار احمد کو خط لکھا ہے جس میں ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر آئندہ سال امتحانات اپریل مئی میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین تعلیمی بورڈ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت سے طلبا اور منتظمین امتحانات کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی آئندہ اجلاس میں انٹر کے امتحانات ری شیڈول کرنے کی آئندہ اجلاس میں منظوری دے اور اس کی منظوری کے بعد اس کو متعلقہ اتھارٹی سے بھی منظور کرایا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص بورڈز کے تحت آج سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہوچکے ہیں جو 27 جون تک جاری رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں