اشتہار

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے جو 27 جون تک جاری رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے جو 27 جون تک جاری رہیں گے۔ امتحانات صبح اور دوپہر کی دو شفٹوں میں لیے جائیں گے۔

کراچی انٹر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں صرف بارھویں جماعت کے امتحانات لیے جا رہے ہیں جس کے بعد گیارھویں جماعت کے امتحانات لیے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ رواں سال ایک لاکھ 14 ہزار 594 طلبہ وطالبات امتحانات میں شریک ہیں جن کے لیے 211 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 59 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ صبح کی شفٹ میں 58 ہزار 951 اور شام کی شفٹ میں 55 ہزار 643 طلبہ امتحانات دیں گے۔

صبح کی شفٹ میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے پرچے ہوں گے جب کہ شام کی شفٹ میں کامرس ریگولر اور پرائیویٹ، ہیومینٹریز ریگولر وپرائیویٹ، اسپیشل امیدوار اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے پرچے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں