جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں آمد و رفت کے لیے نیا نظام

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے ریاض الجنہ میں آمد ورفت کے حوالے سے آسانی پیدا کرنے کے لئے اور راہداریوں کا نیا نظام جاری کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ زائرین کو سال میں صرف ایک بار ریاض الجنہ کی زیارت کا پرمٹ دیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق ’نیا پرمٹ 365 دن گزرنے پر نسک یا توکلنا ایپس کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ زائرین کو جملہ خدمات کی فراہمی اور زیارت و عبادت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے حوالے سے موثر جامع حکمت عملی اختیار کررہی ہے۔

دوسری جانب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے دوران 280 ملین سے زیادہ زائرین نے مختلف سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روحانی ماحول میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک کی پابندی کی ہدایت

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کا کہنا ہے’نمازیوں کی آسانی کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی اور راحت رسانی کے جملہ وسائل مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ زائرین اطمینان و سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں