جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

رضوان اور جانسن کے درمیان گرما گرمی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور مارکو جانسن کے درمیان گرما گرمی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، قومی ٹیم نے ابتدائی دو وکٹیں جلد گنوادی تھیں جبکہ رضوان اور بابراعظم کریز پر موجود تھے۔

اس دوران افریقی بالر مارکو جانسن نے رضوان کو شارٹ بال کی جس پر وکٹ کیپر بیٹر نے چوکا رسید کردیا، جس کے بعد جانسن نے رضوان کو کچھ تلخ الفاظ کہے جس پر جواباً رضوان نے جواب دیا۔

- Advertisement -

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 27 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 بناکر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں دو میچز جیت چکی ہیں جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں