اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

’فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کرنے پر رضوان خوش نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کرنے پر رضوان خوش نہیں۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سہ فریقی سیریز میں ٹیم کی حکمت عملی اور بابر اعطم کو بطور اوپنر کھلانے کے فیصلے پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سہ ملکی سیریز جیت جاتا تو ہر کھلاڑی کا اعتماد بلند ہوتا۔

باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم کو اوپنر کھلانے کا مورہ کس نے دیا؟ میں اس فیصلے سے حیران ہوں، یہ کیسی سوچ ہے؟ وہ جنوبی افریقا کے خلاف 50۔70 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن ان کی پوزیشن بدل دی، اب سہ فریقی سیریز میں تین میچوں میں صرف 62 رنز بنائے ہیں۔

سابق کرکٹر نے دعویٰ کیا کہ کپتان محمد رضوان اسکواڈ کے انتخاب پر خوش نہیں اور خاص طور پر فہیم اشرف کی شمولیت پر وہ مایوس ہیں۔

باسط علی نے کہا کہ رضوان نے اسے صرف 2 اوورز کے بعد گیند نہیں دی اور صرف اس وقت دوبارہ استعمال کیا جب میچ پہل ہی ہار چکے تھے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جہاں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی اس کے بعد 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں