تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی: ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، کلینک لوٹ کر فرار

کراچی: شہر قائد میں ڈکیتوں نے نیا طریقہ واردات ڈھونڈلیا، عزیز آباد میں ہونے والی نئی طرز کی ڈکیتی کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واردات چند روز قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد میں کی گئی، جہاں ایک معمر شخص اپنے جوان ساتھی کے ہمراہ ڈینٹل کلینک پر آیا اور ڈاکٹر کو اپنا مسئلہ بتایا۔

اے آر وائی نیوز کو حاصل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید بالوں والا بزرگ کلینک میں داخل ہوتا ہے اور اپنا مسئلہ بیان کرتا ہے، کلینک میں موجود ڈاکٹر اسے نئے دانت لگوانے کا مشورہ دیتا ہے، بزرگ ڈکیت سرجھکائے ساری باتیں سنتا ہے اور اچانک اپنے جوان ساتھی کی طرف اشارہ کرتا ہے، بزرگ کا اشارہ ملتے ہی نوجوان کلینک میں موجود ڈاکٹر پر اسلحہ تان لیتا ہے، بزرگ شخص کی پرچی بنانے والے ڈاکٹر یہ ماجرہ دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتا ہے۔

اسی دوران باتھ روم سے دوسرا ڈاکٹر باہر نکلتا ہے تو نوجوان ڈکیت اسے بھی یرغمال بنالیتا ہے، ملزمان دونوں ڈاکٹرز کو زمین پر بٹھاکر ڈینٹل کلینک میں لوٹ مار کرتے رہے۔

اس موقع پر ایک ڈاکٹر نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیسوں کی گڈی دیوار میں موجود سراغ میں ڈال دی، بوڑھا ڈکیت دوسرے ڈاکٹر کی جامہ تلاشی لیتا ہے اور ساتھ ہی اسے دھمکی بھی دیتا نظر آرہا ہے۔

واردات کے بعد ملزمان نے ڈاکٹر سے ہی لیپ ٹاپ بیگ لیا اور لوٹا گیا سامان اور رقم بھر کر کلینک سے چلتے بنے، کئی منٹ جاری رہنے والی اس واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -