The news is by your side.

Advertisement

ڈکیت 1 کروڑ مالیت کا سونا اور ہیرے لوٹ کر فرار

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، ڈکیت ایک بنگلے سے بھاری مالیت کا سونا، ہیرے اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کر کے ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر 1 کروڑ مالیت کا سونا اور ہیرے لوٹ لیے۔

ذرایع نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے واردات کے دوران 20 لاکھ روپے کیش رقم بھی لوٹی، 4 ملزمان اسلحے کے زور پر بنگلے میں داخل ہوئے تھے، تلاشی کے دوران ملزمان نے گھر کا سامان بھی باہر نکال پھینکا۔

پولیس ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں ڈکیتی کا واقعہ آج صبح پیش آیا، ملزمان جاتے ہوئے اہل خانہ کے موبائل فون بھی لے گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے گلشن جمال میں بھی گھروں میں صفائی کرنے والی خواتین نے ایک گھر کے لاکر پر ہاتھ صاف کر دیے ہیں، پولیس کے مطابق ملزم خواتین نے ملازمت کے تیسرے روز ہی 15 تولے سونا لوٹنے کی واردات کر ڈالی ہے۔

کراچی: سرجانی اور گلستان جوہر میں بڑی ڈکیتیاں، ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

اس واردات کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے، اے آر وائی نیوز نے مبینہ چور خواتین کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے، جس میں دیکھا گیا کہ ماسیوں نے صفائی کے دوران الماری کھولی اور سارا سونا نکال لیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں