اشتہار

گاہک بن کر درزی کی دکان پر آنیوالے ڈاکو 25 سوٹ لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں نے عید سے قبل درزی کی دکان پر دھاوا بول دیا اور موبائل فون سمیت مختلف گاہکوں کے 25 سوٹ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں عید سے قبل درزی کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ ڈاکو گاہک بن کر درزی کی دکان میں داخل ہوئی اور عید کے سیزن کے باعث سلائی میں مصروف درزی اور اس کے شاگردوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

ڈاکو موبائل فون کے ساتھ مختلف گاہکوں کے سلائی کے لیے دیے گئے 25 سوٹ لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ اس موقع پر مزاحمت کرنے پر انہوں نے درزی اور اس کے شاگردوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں