تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روبوٹ کتے کی مدد سے مطلوب ملزم گرفتار

نیویارک: امریکا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے روبوٹ کتے کی مدد سے چھاپہ مار کر مطلوب شخص کو گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک پولیس نے مین ہیٹن شہر کے ایک فلیٹ میں روبوٹ کتے کی مدد سے چھاپہ مار کر مطلوب شخص کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز نیو یارک پولیس نے اپنے اسکواڈ میں شامل ہونے والے ’نئے ڈیجی ڈاگ‘ نامی روبوٹ کتے کی مدد سے فلیٹ پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔

انٹرنیٹ پر اس چھاپے کی ویڈیو بھی شیئر ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے عمارت میں داخل ہونے سے قبل کتے کو داخل کیا اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد اہلکار اندر داخل ہوئے۔

ریموٹ سے کنٹرول ہونے والا روبوٹ کتا ایپارٹمنٹ میں داخل ہوا، جسے آپریٹ کرنے والے اہلکار نے صورت حال کا جائزہ لیا اور پھر اُسے واپس باہر بلا لیا، چند لمحے بعد پولیس افسران روبوٹ کے ساتھ دوبارہ فلیٹ میں داخل ہوئے اور ایک نوجوان کو گرفتار کر کے ہتکھڑی لگا کر واپس لائے۔

مزید پڑھیں: مشینی کتے جو پولیس کی مدد کریں گے

پولیس اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو گاڑی میں ڈال کر تھانے کی طرف روانہ کیا جس کے بعد نیویارک پولیس کے افسر نے بتایا کہ انہوں نے کتے کی مدد سے مطلوب شخص کو گرفتار کیا۔ روبوٹ کتے کی مدد سے چھاپے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -