تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

انسانی خصوصیات کے حامل جدید روبوٹ، دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے

دبئی : آنے والے وقت میں اور ٹیکنالوجی میں چاہے جتنی مرضی جدت آجائے، بہت سے کاموں میں انسان کا عمل دخل ضرور رہے گا اور رہنا بھی چاہیے۔

لیکن اب سائنسی ترقی کے ساتھ افرادی قوت میں کمی نے بہت سے مسائل کو جنم دیا ہے، اس سلسلے میں جدید روبوٹس کی تیاری بڑا کردار ادا کررہی ہے۔

آپ فرض کریں کہ گھر، دفتر یا کسی کارخانے میں اپ کا کوئی اسسٹنٹ جو آپ کا حکم سن کر اس پر من و عن عمل کرے اور وہ بھی انسانوں سے زیادہ جلدی اور مستعدی سے تو آپ اسے کیا کہیں گے؟

Gitex 2021: Meet the home assistant robot that has incredible human qualities (https://www.khaleejtimes.com/assets/jpg/KT308461019.JPG)

اس کے علاوہ گھر میں آُ کے ایک اشارے پر سارا فرش دھو دے واشنگ مشین میں کپڑے ڈالے یہاں تک کہ آپ کے ساتھ کھیلے اور باتیں بھی کرے۔

جی ہاں یہ ممکن ہے کیونکہ جرمنی کی ایک نیورا روبوٹکس نامی فرم نے دبئی میں جاری گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش گائیٹکس میں ایسےجدید روبوٹس رکھے ہیں جسے دیکھنے والے حیرت سے دیکھتے رہے۔

Gitex 2021: Meet the home assistant robot that has incredible human qualities (https://www.khaleejtimes.com/assets/jpg/KT308501019.JPG)

روبوٹس کی اس رینج میں ایسے روبوٹس بھی ہیں جو نہ صرف انسانوں کی طرح علمی صلاحیتیں رکھتے ہیں، بلکہ ان میں انسانی سوچ کے ساتھ ساتھ سننے دیکھنے اور محسوس کرنے کی حس بھی پائی جاتی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیورا روبوٹکس نامی کمپنی نے ایسے گھروں میں کام کرنے والے ایسے روبوٹس ترتیب دیے ہیں، جوانسانوں کے ساتھ دوستوں کی طرح رہیں گے۔

Gitex 2021: Meet the home assistant robot that has incredible human qualities (https://www.khaleejtimes.com/assets/jpg/KT308511019.JPG)

اس حوالے سے نیورا روبوٹکس کے سی ای او ڈیوڈ ریگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا یہ روبوٹ پہلی بار متحدہ عرب امارات کی نمائش میں دکھایا جائے گا اور اسے آئندہ سال باقاعدہ ریلیز کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -