تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بغداد، امریکی ائیربیس پر راکٹ‌ حملے

بغداد: عراقی دارالحکومت کے شمال میں واقع فوجی اڈے پر راکٹ حملے ہوئے جس کے بعد زور دار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق بغداد سے 50 میل مسافت پر واقع بلد ایئربیس پر دو راکٹ فائر کے گئے جو ائیر بیس کے اندر گرے، ایئربیس پر امریکی فوجی تعینات ہیں، راکٹ فائر ہونے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے البتہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ کے مطابق فائر کیے گئے راکٹ کاٹیوشا ساخت کے تھے جو پہلی بار سوویت یونین نے بنائے اور انہیں جنگ عظیم دوئم میں پہلی بار بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔

گرین زون میں فائر کیے گئے  راکٹ کہاں سے آئے یا انہیں کہاں سے چلایا گیا اس حوالے سے مزید کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایک روز قبل بغداد ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا، ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ ادا

عراق میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ ادا کیا گیا جس میں عراقی وزیر اعظم سمیت ہزاروں شرکا نے شرکت کی اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

ایران میں مظاہرے

قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں امریکا کے خلاف مظاہرے کیے گئے جن میں شرکا نے امریکا سے بدلہ لینے اور ہر صورت حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

ایرانی صدر کی قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات

ایرانی صدر حسن روحانی نے قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا، ایرانی صدر ناقابلِ تلافی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ امریکا سے ہر صورت موت کا بدلہ لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -