تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روہت شرما کا ارشدیپ سنگھ سے برتاؤ، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا

دبئی: سری لنکا کے خلاف آخری اوور میں فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ بھارتی کپتان کے روئیے نے سوشل میڈیا پو طوفان کھڑا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سے شکست کا غم ابھی تازہ ہی تھا کہ سری لنکا نے بھارت پر لنکا ڈھادی اسی کے ساتھ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

ایسے میں سری لنکا کے خلاف میچ کے آخری اوور میں بھارتی کپتان روہت کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ برتے جانے والا رویہ کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جسے بعد ازاں وائرل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کا فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہوگا، بھارتی کپتان کا دعویٰ

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف میچ کا آخری اوور کرانے والے ارشدیپ سنگھ اپنے کپتان سے کچھ صلاح مشورہ کرنے کے لئے ان کے پاس گئے مگر انہوں نے فاسٹ بولر کی بات کو سنے بغیر نظر انداز کردیا۔

https://twitter.com/TahaJawaid/status/1567211152286834690?s=20&t=np3UoaUHht2gNoBS-nsVyQ

روہت شرما کے اس روئیے نے بھارتی شائقین کو سیخ پا کردیا اور سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے روہت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بھارتی کپتان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ اس طرح کے اعصاب شکن مقابلے میں وہ اپنی بولر سے منہ موڑ لیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ روہت جانی سن تو لے کہ ‘وہ کیا کہہ رہا ہے؟’ایک صارف نے لکھا کہ روہت تو کپتانی کے لائق ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب سری لنکا کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -