جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

روہت شرما کا دور ختم ہوچکا!

اشتہار

حیرت انگیز

سابق انگلش کرکٹر نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد روہت شرما کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دور ختم ہوچکا ہے۔

حیدرآباد ٹیسٹ میں انگلینڈ نے حیران کن طور پر بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر 231 رنز کا معمولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ میچ میں روہت شرما کی پرفامنس اور کپتانی دونوں اوسط درجے کی رہی۔

بھارتی کپتان کی بلے بازی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ کے سابق کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ ماضی قریب میں انھوں نے اپنی ٹیم کے لیے ہوم گراؤنڈ پر صرف دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔

- Advertisement -

جیفری نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما تقریباً 37 سال کے ہوچکے ہیں اور وہ اپنے بہترین دور سے گزر چکے ہیں۔ انھوں نے کافی کوشش کی لیکن چار سالوں میں ہوم گراؤنڈ پر صرف دو ٹیسٹ سنچریاں ہی اسکور کرسکے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم میدان میں کمزور نظر آئی اور انگلینڈ کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ 12 سال بعد اسے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے والی پہلی ٹیم بن جائے۔

بائیکاٹ نے برطانوی اخبار کے لیے اپنے کالم میں لکھا کہ ویرات کوہلی کی کمی بری طرح محسوس ہورہی ہے جبی رویندر جڈیجا کو ہیمسٹرنگ انجری ہوچکی ہے اور وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں