اشتہار

رولر کوسٹر، ڈریگن یا پھر فلائی اوور! چینی فن تعمیر نے دنیا کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین کے تیان لونگ نامی پہاڑی سلسلے میں تعمیر فلائی اوور کے رولر کوسٹر جیسے ڈیزائن نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

فاصلوں کو کم کرنے ٹریفک جام سے بچانے اور شہریوں کو سفری سہولیات دینے کےلیے دنیا بھر فلائی اوورز تعمیر کیے جاتے ہیں لیکن چین میں بنے فلائی اوور نے فن تعمیر کی نئی مثال قائم کی ہے۔

منفرد ڈیزائن کا حامل پل چین کے صوبے شنسی کے شہر تاییوان کے قریب واقع تیان لونگ کی پہاڑی سلسلے میں تعمیر ہے، جسے 2019 میں ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

- Advertisement -

اس پل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ رولر کوسٹر سے شباہت رکھتا ہے اور ساتھ ہی تین منزلوں پر مشتمل ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ پل کو اس طریقے سے ڈیزائن کرنے کا مقصد اوپر چڑھے یا نیچے اترے گاڑیوں کی رفتار خودکار طور پر کم کرنا ہے جو ڈیزائن کی بدولت خود کم ہوجاتی ہے مگر رولر کوسٹر ڈیزائن ڈرائیونگ کے امتحان سے کم نہیں۔

یہ پل 350 میٹر بلند ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ اس پہاڑی پر 30 کلومیٹر رقبے (پل کے ساتھ منسلک کو سڑک کو ملا کر) پر پھیلا ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 3 ہزار ورکرز نے محض 5 ماہ کے اندر اس انوکھے فلائی اوور کو تعمیر کردیا تھا، جس پر سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس پل سے گزرتے ہوئے کسی رولر کوسٹر کے سفر کا احساس ہوتا ہے۔

چین میں اس طرح کے بہت سے منصوبے پیش کیے جارہے ہیں، ایسا ہی ایک منصوبہ ‘لکی ناٹ’ برج ہے جسے 2016 کے آخر میں عوام کےلیے کھولا گیا تھا، راہ گیروں کے گزرنے کے لیے بننے والا برج درحقیقت تین پلوں کا مجموعہ ہے جن کو ایک اسٹرکچر میں ڈھال دیا گیا ہے۔

ایسا ہی ایک اور منصوبے کو 2018 میں کھولا گیا تھا جو دنیا کا سب سے لمبا سمندری برج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں