تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رولرکوسٹر اونچائی پر جا کر ٹوٹ گیا، لوگوں کی سانسیں رک گئیں، ویڈیو

برطانیہ میں سب سے بڑا رولر کوسٹر اونچائی پر جا کر ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔

رولر کوسٹر جیسے جھولے پر سواری کرنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا کام ہے لیکن کمزور دل والے ‏اس جھولے سے دور ہی رہتے ہیں۔

برطانیہ کے مشہور رولر کوسٹر پر جھولنے والوں کی سانسیں اس وقت رک گئیں جب اونچائی پر جا ‏کر جھولا دو حصوں میں تقسیم ہو کر رک گیا اور اس میں سوار افراد چیخ و پکار کرنے لگے۔

Watch: Roller coaster breaks mid-ride in UK park, guests forced to climb  down 200 feet | Trending News,The Indian Express

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر اور یڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران رائیڈ جھولے کا ‏ایک حصہ اوپر جا کر الگ ہوگیا اور عملے کے ارکان مسافروں کی بحفاظت واپسی کے لیے انہیں ‏گائیڈ کرتے رہے۔

جھولے میں سوار افراد نے بتایا کہ رولرکوسٹر سے اترنا اس میں رائیڈ سے کہیں زیادہ خطرناک تھا ‏وہ خوف زدہ تھے اور اسی خوف کے عالم میں عملے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نیچے آئے۔

Rollercoaster Riders in UK Forced to Walk Down 200 Feet After Ride Breaks  Down Mid-air

یہ دنیا کا سب سے لمبا اور تیز ترین رولر کوسٹر میں جانا جاتا ہے۔ 1994 میں اس رائیڈ کا افتتاح ہوا ‏تو اس نے برطانیہ میں خاصی شہرت پائی۔ یہ سیاحوں کا پرکشش مقام ہے اور یہاں بہت زیادہ رش ‏دیکھنے کو ملتا ہے۔

Comments

- Advertisement -