اشتہار

معروف کار ساز کمپنی کا اپنی ‘ الیکٹرک کار’ مارکیٹ میں لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور کار ساز کپمنی رولز روئس نے اپنی پہلی برقی کار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مارکیٹ میں تہلکہ مچادیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی کارسازوں نے گاڑی کے ایک تصویر شیئر کی ہے،برطانوی کار سازوں نے گاڑی کے ایک تصویر شیئر کی ہے، برقی کار کی ڈیلیوری اگلے سال سے شروع کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کار کی آزمائشی ڈرائیو جاری ہے اور سال دو ہزار تئیس کے آخر تک اس کار کی 25 لاکھ ٹیسٹ ڈرائیو مکمل کرلی جائے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کار کی ڈیلیوری سال دو ہزار تئیس کی آخری سہہ ماہی سے شروع ہوگی تاہم کمپنی نے ابھی تک کار کی قیمت متعارف نہیں کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:  اب تک کے بہترین ایپل آئی پیڈز متعارف

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ رولز ریس ایک الٹرا لگرژی الیکٹرک سپر کوپ ہے، جو اب تک دنیا کی سب سے بہترین الیکٹرک گاڑی ہوگی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پروٹو ٹائپ (ماڈل) نہیں بلکہ مکمل الیکٹرک کار ہے اور ہمارے صارفین اس الیکٹرک کار کو 2023 کے آخر میں خرید سکیں گے۔

واضح رہے کہ رولز روئس نےاس سے قبل بجلی سے چلنے والے دو پروٹوٹائپ کاروں کے ماڈل پیش کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں