جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

مدرسے کی چھت گرگئی، 25 طلبہ زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں مدرسے کی چھت منہدم ہونے سے پچیس سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج شاہنواز بھٹو کالونی سے متصل زرینہ کالونی میں واقع زیرتعمیر مدرسہ فاروق اعظم کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے پچیس سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔

سانحے میں زخمی ہونے والے طلبہ کو قریبی اسپتال اور عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت بچے مدرسے کی تعمیر کے لئے اینٹیں چھت پرلے جارہے تھے، پولیس نے مدرسے کے قاری کو حراست میں لے کرمدرسہ سیل کردیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بیشتربچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم دوطلبہ کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں