کراچی : بااثرسرکاری افسر کے کم عمر بیٹے نے دو موٹرسائیکل سواروں سمیت کئی لوگوں کو ٹکر ماردی تاہم پولیس نے لڑکے کو بغیر کسی کارروائی کے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر بااثرسرکاری افسر کے کم عمر بیٹے نے دو موٹرسائیکل سواروں سمیت کئی لوگوں کو ٹکر ماردی۔
کم عمر نوجوان لگژری گاڑی مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار سے دوڑاتا رہا اور ہوٹر بجاتا رہا، جس پر لوگوں نے گاڑی سوار 15 سالہ عبداللہ کو پکڑلیا، لڑکا سرکاری نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑی چلا رہا تھا۔
View this post on Instagram
ٹریفک پولیس اہلکار لوگوں کے اصرار پر نوجوان کوچوکی پر لے گئے، جہاں بااثر سرکاری افراد کے پہنچنے پراس کےخلاف پرچہ کاٹا گیا نہ ہی چالان کیاگیا جبکہ لڑکے کو بغیر کسی کارروائی کے چھوڑ دیا گیا۔
لڑکے کو چھوڑنے پرلوگوں نے پولیس اہلکاروں پر بھی چڑھائی کردی اور کہا کوئی قانون نہیں، بغیرکارروائی لڑکے کو کیوں چھوڑا؟
شہری لڑکے نے ٹریفک پولیس اہلکار کو بٹھا کر بھی گاڑی بھگادی، اہلکار نے الزام عائد کیا کہ مجھے بھی اس لڑکے نے اغوا کرنے کی کوشش کی۔