تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حسن روحانی نے یورپی طاقتوں کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے مشرق وسطیٰ میں غیر ملکی افواج کو خطرے کی وارننگ جاری کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں ایرانی صدر نے مشرق وسطیٰ میں موجود غیر ملکی طاقوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے خطے میں رکنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ آج امریکی فوج خطرے میں ہے تو کل یورپی طاقتوں کو خطرات ہوں گے، اگر غیر ملکی طاقتیں خطے میں رہیں تو ان کے لیے خطرناک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارے کو نشانہ بنا کر غلطی کی: ایرانی وزیر خارجہ کا اعتراف

حسن روحانی نے امریکا سے سخت کشیدگی کے بعد پہلی بار یورپی ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے انہیں انخلا کے لیے دوٹوک پیغام دیا ہے۔

ایرانی صدر کی یہ دھمکی فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے جوہری سمجھوتے پر تنازع کا میکانزم فعال کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

گزشتہ روز یورپی ممالک نے جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کے جواب میں تنازع کے حل کا میکانزم فعال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -