اشتہار

پاکستانی ایتھلیٹ‌ ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے اور اسپورٹس اسکالر شپ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے ٹوکیو اولمپکس کے جویلین مقابلوں میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس 2020 میں میڈل تو حاصل نہ کرسکے مگر اپنی شاندار کارکردگی اور نیزہ بازی کے مقابلوں کے فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر عوام کی جانب سے خوب داد وصول کررہے ہیں۔

ارشد ندیم کی کارکردگی اور لگن دیکھتے ہوئے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان نے ایتھلیٹ کو 10 لاکھ روپے کیش اور اسپورٹس اسکالر شپ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

محمد عامر جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اُمید کی کرن بن کر اُبھرے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اولمپک میں نیزہ بازی کے فائنل تک رسائی بڑی کامیابی ہے۔

ارشد ندیم نے قوم سے معافی مانگ لی

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں