تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

87 دنوں تک مکمل دوڑنے والی خاتون نے عالمی ریکارڈ بنالیا

واشنگٹن : کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے لگائے گئے لاک ڈاون خاتون کھلاڑی نے 87 دنوں میں 87 میراتھن ریس مکمل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس نے خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے، مہلک ترین وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے تمام ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

شہریوں نے اپنی بوریت دور کرنے کےلیے تفریح کے مختلف کام اپنے گھروں میں ہی انجام دے رہے ہیں، لیکن امریکی خاتون جو میراتھن میں ریس منسوخ ہونے پر اپنے شہر میں 87 میراتھن مکمل کرلیں۔

الیسا کلارک نامی امریکی خاتون کو ریس میں حصّہ لینا تھا تاہم وائرس کے باعث دوڑ منسوخ ہوگئی جسے پورا کرنے کےلیے انہوں نے ہر روز ایک میراتھن مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

شروع میں انہوں نے صرف 15 دن میں 15 دوڑیں مکمل کرنے کا فیصلہ تھا لیکن بعد میں وہ اپنی میراتھن میں اضافہ کرتی گئیں اور 30 مئی کو اپنی 61 ویں میراتھن مکمل کرکے انہوں نے ہر روز میراتھن میں دوڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ابھی تک ان کے عالمی ریکارڈ توڑنے کا اعلان باضابطہ طور پر نہیں کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 87 دنوں میں 87 میراتھن مکمل کرنے والی خاتون الیسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید 13 میراتھن مکمل کرکے 100 روز میں 100 میراتھن مکمل کریں گی۔

Comments

- Advertisement -