تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

شام میں روسی کارروائی، داعش کے زیرِ قبضہ آئل ریفائنری تباہ

شام : روسی طیاروں نے شام میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے چار سو بہتر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، فرانسیسی بحری بیڑہ بھی بہت جلد شام میں کارروائی کا آغاز کر دے گا۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام میں روسی جنگی جہازوں نے حلب، دمشق ،ادلب اور ہمامیں شدت پسندوں کے چار سو بہتر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اس دوران رقہ کے جنوب میں دہشتگردوں کی زیرقبضہ ایک آئل ریفائنری کو بھی تباہ کردیا گیاہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی بحری بیڑہ بھی بہت جلد شام میں کارروائیوں کا آغاز کردے گا۔فرانسیسی بیڑہ شامی سمندری حدودمیں پہنچ چکا ہے۔

بحری بیڑہ سے پرواز کی صورت میں فرانسیسی جہازوں کو وقت کی بچت میسر ہوگی، بیڑے سے ایک دن میں چالیس جہازوں کے ذریعے سو پروازوں کی سہولت حاصل ہے.

Comments

- Advertisement -