تازہ ترین

روس اور سابقہ سوویت ریاستوں کا مشترکہ فوجی مشقوں پر اتفاق

روس کی سلامتی کونسل کے مطابق اور سابقہ سوویت ریاستوں نے دفاعی اتحاد کے لیے مشترکہ فوجی مشقوں پر اتفاق کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے روس کی سلامتی کونسل کے پریس آفس کے بیان کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم (CSTO) کے رکن ممالک کے سکیورٹی سربراہوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم (CSTO) کے رکن ممالک کا اجلاس آرمینیا کے دارالحکومت میں ہوا جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے سیکیورٹی سربراہوں نے 2023 میں بلاک کی مشترکہ مشقوں کے انعقاد اور2023 میں CSTO اجتماعی سیکیورٹی فورسز کے کمانڈ سینٹرز کی مشترکہ تربیت کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں خاص طور پر آپریشنل ریسپانس فورسز کی مشترکہ مشقوں اور جاسوسی، لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ خصوصی مشقوں کے انتظامات اور انعقاد کے اقدامات سمیت ریسکیو فورسز اور انسداد منشیات کی خدمات کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا گیا۔

سی ایس ٹی او کے سیکیورٹی سربراہان نے تاجک افغان سرحد کو مضبوط بنانے میں تاجکستان کی مدد سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس اجلاس میں روس کی نمائندگی ملک کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نکولے پیٹروشیف نے کی۔

Comments

- Advertisement -