تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

روس کے یوکرین پر 50 سے زائد میزائل حملے

کریمیا:روس نے ایک ہی دن میں یوکرین پر 50 میزائل حملے کرڈالے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے پچاس سے زائد میزائل حملے کیے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

یوکرین فوج نے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس نے مختلف اوقات میں میزائل حملے کیے جن میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ چوالیس میزائل فضا میں تباہ کئے گئے جبکہ چھ میزائل یوکرین کے مختلف شہروں میں جاگرے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین سے اناج معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

دارالحکومت کیف میں گرنے والے میزائلوں کے باعث بجلی کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا اور کم وبیش ساڑھے تین لاکھ گھروں کی بجلی معطل ہوگئی، بجلی معطل ہونے سے اسی فیصد شہری پانی سے محروم ہوگئے۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پاور گرڈ حملے کریمیا پر کیے گئے ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے تصدیق کی کہ روسی میزائلوں اور ایرانی ڈرونز نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے روس کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

Comments

- Advertisement -