تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان، روس اور چین کا افغانستان سے متعلق اہم فیصلہ، خبر ایجنسی کا دعویٰ

ماسکو: خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ، چین ، پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امدادکی  فراہمی  پر آمادگی ظاہر کرلی۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے افغانستان کی امداد کے حوالے سے چین اور پاکستان سے گفتگو کی گئی جس میں چین اور پاکستان نے بھی افغانستان میں امداد دینے کی رضامندی ظاہر کی۔

تین ممالک کے مذاکرات میں افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کو فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔

ابھی تینوں ممالک نے طریقہ کار اور امداد فراہمی کی تاریخ کا تعین نہیں کیا مگر کہا جارہا ہے کہ جلد ہی اس کا بھی حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: امارت اسلامیہ افغانستان کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے افغانستان کے لیے امداد منسوخ کردی

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز بعد روس کی زیر صدارت ایک مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا، جس میں طالبان کا وفد بھی شرکت کرے گا اور پھر اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد امارات اسلامیہ کی حکومت نے امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور کہا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

یورپین یونین اور برطانیہ نے طالبان کو امداد دینے کی مشروط حمایت کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ خواتین پر عائد ہونے والی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرے۔

Comments

- Advertisement -